ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: سرکاری اور پرائیویٹ بس کی ٹکر - ایک بچہ سمیت 3 مسافر زخمی 

کنداپور: سرکاری اور پرائیویٹ بس کی ٹکر - ایک بچہ سمیت 3 مسافر زخمی 

Wed, 03 May 2023 21:15:38    S.O. News Service

کنداپور،3 / مئی (ایس او نیوز) سرکاری بس اور پرائیویٹ بس کے درمیان ہوئے  تصادم میں 3 مسافر زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حاد ثہ تعلقہ کے تلّور میں ٹورسٹ پیٹرول بنک کے پاس  بدھ کو  پیش آیا۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کے ایس آر ٹی سی بس کا ڈرائیور پیٹرول بنک کے پاس سے یو ٹرن لے رہا تھا تو کنداپور سے گنگولی کی طرف آنے والی پرائیویٹ بس نے پیچھے سے ٹکر ماردی ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ پرائیویٹ بس کا سامنے والا شیشہ پوری طرح چکنا چور ہوگیا اور اس میں سے تین مسافر اچھل کر سڑک پر گر گئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پرائیویٹ بس ڈرائیور کی غفلت اور لا پروائی کی وجہ سے پیش آیا ۔ 
    
کنداپور ٹریفک پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔


Share: